Aaj TV News

COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 287,300 626
DEATHS 6,153 14

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد276,288ہوگئی جبکہ5,892افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 1ہزار 063نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ76ہزار288 ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 24جولائی بروزجمعے کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید245نئے مریض سامنے آئےجبکہ11ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں173، گلگت بلتستان میں 32،اسلام آباد میں 25اورآزاد کشمیر میں کورونا کے15کیسز رپور ٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں8،گلگت بلتستان میں 2اورآزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ19ہزار398 ہوگئی جبکہ پنجاب میں92ہزار452افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں33ہزار724،اسلام آباد میں14ہزار963، بلوچستان میں11ہزار654 ،گلگت بلتستان میں2042اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2055کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید27مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد5892ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2172افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2133،خیبرپختونخوا میں 1186،اسلام آباد میں165،بلوچستان میں136اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث50،50ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ25ہزار513 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,179 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,447افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 44ہزار 883مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران21ہزار256کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1ہزار063افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 19لاکھ31ہزار102افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے 1859وینٹی لیٹردستیاب ہیں ،جن میں کورونا کے 227 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔