کلبھوشن سے متعلق نظرثانی آرڈیننس آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد:بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی...
شائع 29 جولائ 2020 10:50am

اسلام آباد:بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت انصاف نظر ثانی آرڈیننس آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

سینیٹ کے آج کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس میں کلبھوشن سے متعلق عالمی عدالت انصاف آرڈینس سمیت دیگر 6 آرڈیننس بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

وفاقی حکومت کلبھوشن سے متعلق آرڈیننس سینیٹ میں پیش کرے گی جبکہ آرڈیننس کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں بھی متحرک ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہونے والے سینیٹ اجلاس کیلئے تمام ارکان کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔