نیب قوانین پر اپوزیشن کو کسی صورت این آراو نہیں دیں گے،شبلی فراز

لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ایف اے...
شائع 29 جولائ 2020 02:09pm

لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف اور نیب قوانین پر اپوزیشن کو کسی صورت این آر او نہیں دیں گے، عمران خان مائنس ہے تو پھر پوری پی ٹی آئی بھی مائنس ہے ،حکومت جاتی ہے تو جائے مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

لاہور سندس فاؤنڈیشن میں تھیلیسیمیا کے زیر علاج بچوں میں عید گفٹ تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فرازنے کہاکہ مجرمان انہیں ڈکٹیٹ نہ کریں ایف اے ٹی ایف کو جواز بنا کر نیب سے ریلیف کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جتنی مرضی اے پی سی بلا لیں ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئین گے،مائنس ون کے سوال پر انہوں نے کہاکہ خان نہیں تو کوئی بھی نہیں ۔

وفاقی وزیراطلاعات نے مزیدکہا کہ پارلیمنٹ میں وطن سے محبت کرنے والوں کی اکثریت ایف اے ٹی ایف کا بل ہر صورت پاس کرائیں گے،سیاسی یتیم پاکستان کی سیاست سے آؤٹ ہوچکے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزین ذاتی مفاد کیلئے سودےبازی کرناچاہتی ہے،اےپی سی بیروزگاروں کا اتحاد ہے ،پچھلی حکومتوں کا کیا دھراموجودہ حکومت بھگت رہی ہے،ایف اے ٹی ایف ملک کیلئے ہے،اپوزینو کو ملک سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔