قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شور شرابا

عوامی نمائندوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کو مچھلی بازار بنا ڈالا۔...
شائع 29 جولائ 2020 09:57pm

عوامی نمائندوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کو مچھلی بازار بنا ڈالا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا اسپیکر ہاؤس میں نیب قانون پر مشاورت ہوئی،جو رائے ہم نے دی وزیر خارجہ نے یہاں آکر اسے اپوزیشن کے مطالبات بنادیا،یہ تاثر بنایا گیا جیسے ساری اپوزیشن چور ہے اور وہ نیب قانون میں اپنی مرضی کی ترامیم چاہتی ہے،نیب قوانین یہی رکھیں یا اور سخت کرلیں، ہم بھگت لیں گے۔

خواجہ آصف کی تقریر پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے وضاحت دینے کی کوشش کی تو اپوزیشن نے انہیں بولنے کا موقع نہیں دیا، اس دوران سخت شور شرابہ دیکھنے میں آیا اور ایوان کی کارروائی تین مرتبہ ملتوی ہوئی۔