مفتی منیب کی سوشل میڈیا پر تنقید

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ سوشل...
شائع 29 جولائ 2020 10:24pm

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کھیل تماشہ بنا ہوا ہے۔

مفتی منیب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈا پر اب قابو پانے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کچھ داخلی اور خارجی قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے ملک میں فرقہ واریت کا تصادم چاہتی ہیں۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے حکومتی ادارے اس طرف توجہ دیں۔