Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چیئرمین این ڈی ایم اے...
شائع 30 جولائ 2020 12:37am

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو فوری طور پر کراچی جانے اور بارش کے بعد صفائی کا کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'میں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین کو فوری طور پر کراچی جانے اور بارش کے بعد صفائی کا کام شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔'

enter image description here

اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم پاکستان نے مزید بتایا کہ 'میں نے افواج پاکستان کو بھی شہر کی صفائی کے کام میں ہاتھ بٹانے کا کہا ہے۔'

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں بارش کے بعد ندیوں نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی اور متعدد سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا تھا۔