Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 277,402 ہوگئی، 5,924افرادجاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2020 01:34pm

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد277,402ہوگئی جبکہ 5,924افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 1ہزار 114نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ77ہزار402 ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 24جولائی بروزجمعے کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید285 نئے مریض سامنے آئےجبکہ09ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں203، گلگت بلتستان میں 48،اسلام آباد میں 24اورآزاد کشمیر میں کوروناکے10کیسز رپور ٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں5،گلگت بلتستان میں 3اورآزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ20ہزار052 ہوگئی جبکہ پنجاب میں92ہزار655افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں33ہزار845،اسلام آباد میں14ہزار987، بلوچستان میں11ہزار708 ،گلگت بلتستان میں2090اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2065کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید32مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد5924ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2189افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2138،خیبرپختونخوا میں 1192،اسلام آباد میں165،بلوچستان میں136اور گلگت بلتستان میں 3اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ25ہزار347 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,179 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,248افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 46ہزار 131مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران21ہزار628کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1ہزار114افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 19لاکھ52ہزار730افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے 1859وینٹی لیٹردستیاب ہیں جبکہ آزادکشمیر،گلگت بلتستان اوربلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹرپرموجودنہیں ہے۔