Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پنجاب بھر میں بارشی پانی کی انڈر گراؤنڈ اسٹوریج پراجیکٹ کی منظوری

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بارشی پانی کی انڈر گراؤنڈ...
شائع 30 جولائ 2020 10:41am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بارشی پانی کی انڈر گراؤنڈ اسٹوریج پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا،لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دے دی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بارشی پانی کے انڈر گراونڈ اسٹوریج کے منصوبے لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی شروع کئے جا رہے ہیں، بارشی پانی کو ہارٹیکلچر کیلئے استعمال کیا جائے گا، بارشی پانی کو صاف کرکے پینے کے قابل بھی بنایا جاسکے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں لیرک کالونی سے گلشن راوی تک 14 ارب روپے سے سیوریج لائن بچھائی جائے گی،لاہور میں سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے بھی کام کررہے ہیں جس کی لاگت 21 ارب روپے آئے گی۔

عثمان بزدار نے مزیدکہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو جلد شروع کیا جائے گا،آب پاک اتھارٹی کے تحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div