Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

گھی کی فروخت اورتیاری پر پابندی کیخلاف محکمہ فوڈ کانوٹیفکیشن معطل

لاہور ہائیکورٹ نے گھی کی فروخت اور تیاری پر پابندی کیخلاف محکمہ...
شائع 30 جولائ 2020 12:31pm

لاہور ہائیکورٹ نے گھی کی فروخت اور تیاری پر پابندی کیخلاف محکمہ فوڈ کا نوٹیفکیشن معطل کر دیاجبکہ پنجاب حکومت اور محکمہ فوڈ سے تحریری جواب طلب کرلیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیِٹ کی وساطت سے گھی کمپنیوں کی جانب سے دائر درخواست پر حکم جاری کیا۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ فوڈ نے 31 جولائی2020ء کے بعد گھی کی فروخت پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت شامل نہیں،محکمہ فوڈ کا یہ اقدام آئین اور قانون کی واضح خلاف ورزی ہے،استدعا ہے کہ محکمہ فوڈ کا خلاف قانون جاری کیا گیا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

دلائل کے بعد عدالت نے گھی کی فروخت اور تیاری پر پابندی کیخلاف محکمہ فوڈ کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور محکمہ فوڈ سے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کر لیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div