Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم خوشگوار بنا...
شائع 30 جولائ 2020 12:56pm

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے،محکمہ موسمیات نے آئندہ 2روز بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

پنجاب بھر کی طرح لاہور میں بھی مون سون کی بارشوں نے گرمی کی شدت کم کر دی۔

صوبائی دارالحکومت میں صبح ہوتے گہرے بادل چھا گئے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں جس کے بعد مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔

باران رحمت سے دھلے ہوئے درخت اور پھول انتہائی خوبصورت منظر پیش کررہے ہیں۔

میانوالی، شرقپور شریف، منڈی بہاؤالدین، نارووال اور لیہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس نے موسم سہانا بنادیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں 3روز تک بادل اور سورج کی آنکھ مچولی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div