Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

انسانی اسمگلنگ کیخلاف آگاہی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

انسانی اسمگلنگ کا عالمی دن ہر سال 30 جولائی کو منایا جاتا ہے، اس...
شائع 30 جولائ 2020 03:28pm

انسانی اسمگلنگ کا عالمی دن ہر سال 30 جولائی کو منایا جاتا ہے، اس دن کا مقصد بین الاقوامی سطح پر اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے شعور اجاگر کرنا ہے، انسانی اسمگلنگ ایک گھناؤنا جرم ہےاور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، دنیا کا ہر حصہ اس جرم سے شدید متاثر ہے۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی واحد بحری قانون نافذ کرنے والی ایجنسی ہے جس کو(پی ایم ایس اے) ایکٹ کےتحت یہ ذمہ داری بھی دی گئی ہےکہ وہ سمندر میں انسانی اسمگلروں کا تعاقب کرنے کے بعد ان کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔

لہذا پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھی30 جولائی کو یہ دن مناسب انداز میں منایا اس سلسلے میں اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے افسروں اور جوانوں کو لیکچر دیاگا ۔

اس موقع پر مختلف جگہوں پر بینرز آویزاں کئے گئے جن پر انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کو اجاگر کرنے کا پیغام آویزاں تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div