Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

احساس ایمرجنسی کیش کے حوالے سے رپورٹ جاری

کووڈ 19 کے باعث شروع کیے جانے والےایمرجنسی کیش پروگرام سے متعلق رپورٹ کا اجرا کر دیا گیا۔
شائع 30 جولائ 2020 07:37pm

احساس ایمرجنسی کیش کےحوالے سےرپورٹ جاری کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق احساس کیش رپورٹ پر کورونا سے متاثرہ افراد کی معاونت کےلئے203ارب روپے مختص کئے۔پروگرام کے ذریعے پنجاب کے مستحقین کی شرح45 فیصد،سندھ میں 31،خیبرپختونخوا17.93،بلوچستان4.94، آزاد کشمیر 1.69،گلگت بلتستان 0.70 جبکہ اسلام آباد میں 0.49 رہی۔

کووڈ 19 کے باعث شروع کیے جانے والےایمرجنسی کیش پروگرام سے متعلق رپورٹ کا اجرا کر دیا گیا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شفافیت کو برقرار رکھنے کےلئے رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سماجی پروگرام ہے جس کے تحت 24 ملین خاندانوں کوفائدہ پہنچایا گیا ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی معاونت کےلئے 203 ارب روپے مختص کئےپروگرام کے زریعے پنجاب کے مستحقین کی شرح 45 فیصد، سندھ میں 31، خیبرپختونخوا17.93، بلوچستان4.94 ،آزاد کشمیر 1.69، گلگت بلتستان 0.70 جبکہ اسلام آباد میں 0.49 رہی ۔ سندھ میں غربت اورسخت لاک ڈاؤن کی وجہ احساس کیش پروگرام میں حصہ بڑھایا۔

ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ احساس پروگرام کی چھتری تلے احساس ایمرجنسی کیش کے علاوہ بھی پروگرام ہیں۔ 112 لنگر خانوں میں سے 11 بنا دئیے ہیں جس پرحکومت کا ایک روپے کا خرچہ نہیں ہو رہا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div