Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

اسلام آبا دمیں انتظامیہ کی غفلت سے شیر ہلاک

اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھرمیں انتظامیہ کی غفلت کے باعث شیرنی کے بعد ببرشیربھی ہلاک ہوگیا۔
شائع 31 جولائ 2020 12:59am

اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھرمیں انتظامیہ کی غفلت کے باعث شیرنی کے بعد ببرشیربھی ہلاک ہوگیا۔

شیر کوچڑیا گھرسے لاہورمنتقل کیا جارہا تھا کہ آگ لگانے اورڈنڈے مارنے سے شیر بوکھلاگیا اور زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوگیا۔

شیر کوکچھار سے نکالتے وقت عملے کی جانب سے بد انتظامی کی گئی۔عملے نے کچھار میں آگ لگائی، ڈنڈوں سے ڈرانے پر شیر بوکھلا گیا۔

شیرکوچڑیا گھرسے لاہورمنتقل کیا جارہا تھا کہ دوران منتقلی ببرشیرہلاک ہوگیا۔اس سے پہلے چڑیا گھرسے جانوروں کی منتقلی کےدوران ہرن۔ کئی جانور اورپرندے زخمی ہوئے تھے۔تین نیل گائے، ایک شترمرغ بھی ہلاک ہوچکا ہے اور ایک ہرن بھی زخمی ہوگیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div