Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بھارت ریاستی دہشتگردی کا اسپانسر ملک ہے: معید یوسف

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف ...
شائع 31 جولائ 2020 03:16pm

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کا اسپانسر ملک ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معید یوسف کا کہنا تھا کہ 5اگست کے دن ایک غاصبانہ قبضہ ہوا، ہم مقبوضہ بھارتی کمشیر کہتے ہیں جو درست نہیں، اب اسے بھارت کا غیرقانونی قبضہ کیا گیا مقبوضہ کمشیر کہنا ہے۔

بھارت کو ریاستی بھارت ریاستی دہشتگردی کا اسپانسرڈ ملک قرار دیتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم 5 اگست کو یوم استحصال کے طور پر منائے گی، صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور سائرن بجائے جائیں گے۔

معاون خصوصی برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ صدرمملکت اسلام آباد میں کمشیر اظہار یکجہتی مارچ کی سربراہی کریں گے جب کہ آزاد کشمیرمیں وزیراعظم اور صدر آزاد کشمیر مارچ میں شرکت کریں گے، وزیراعظم عمران خان بھی مارچ میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت پر 4 اور 5 اگست کی شب کشمیر کی پروجیکشن کریں گے، 3، 4 اور 5 اگست کو ہمارا ساتھ دیں، ان 3 دنوں میں میڈیا چینلز پر کشمیر کے علاوہ کوئی اور چیز نا آئے۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ 4 اگست کو وزیراعظم عمران خان مزید فیصلوں سے آگاہ کریں گے، یہ ہمارا قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div