Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

مویشی منڈیوں میں خریداروں کی کمی

ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی عیدالاضحی کے لیئے مویشی...
شائع 31 جولائ 2020 07:27pm

ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی عیدالاضحی کے لیئے مویشی منڈیاں قائم ہیں ، لیکن کورونا کے باعث منڈی میں خریدار کم ہیں ساتھ ایس او پی کا بھی کوئی خیال نہیں رکھا جارہا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف مقامات پر عیدالضحی کے لیئے مویشی منڈیاں قائم ہیں،ایک طرف ان منڈیوں میں کرونا وباء سے لوگوں کی قوت خرید میں کمی آئی ہے تو دوسری طرف کرونا وباء اور کانگو وائرئیس سے بچاو کے لیئے بھی کوئی خاص اقدامات نہیں کیے گئے۔

شہر کے سٹرکوں پر گھوم پھر کر مال مویشی بیچنے کا کام بھی جاری ہے اور بڑی تعداد میں لوگ سٹرکوں پر خریداری کے لیئے جمع ہوکر کرونا ایس اوپیز کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پوری کوشش کی جارہی ہے کہ کرونا ایس او پیز پر عمل درامد کرایا جائے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کرونا وباء کو کنٹرول کرنے کے لیئے عوام نے کافی نقصان برداشت کیے اب اگر اس حوالے سے حکومت اقدامات نہیں کرتی تو کرونا کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div