Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

تیرہ سو ارب روپے کے تعمیراتی منصوبے شروع کرنے کی یقین دہانی

وزیراعظم عمران خان کو تیرہ سو ارب روپے کے تعمیراتی منصوبے شروع...
شائع 31 جولائ 2020 07:32pm

وزیراعظم عمران خان کو تیرہ سو ارب روپے کے تعمیراتی منصوبے شروع کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی۔

نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے ہاوسنگ،کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ کی مزید تفصیلات سامنے آگئی۔

نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلڈرز نے وزیراعظم عمران خان کو 1300 ارب روپے کے تعمیراتی منصوبے شروع کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے،،تعمیراتی منصوبوں پر 4 سے 5 ماہ میں کام کا آغازہوجائے گا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق این سی سی کا اجلاس گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا جس میں تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاروں نے حکومتی تعاون کو حوصلہ افزا قرار دیا گیا ہے۔ حکومتی اقدامات کی وجہ سے تعمیراتی شعبے میں وسیع سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ تیرہ بڑے تعمیراتی گروپس کی طرف سے آئندہ 6 ماہ میں 1 لاکھ مکانات کی تعمیرشروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈیولپرز آباد کی جانب سے تعمیراتی شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ این اوسی اور بینکوں کی طرف سے قرضوں کے حصول میں آسانی تعمیراتی سرگرمیوں میں بڑی پیشرفت ہوگی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ون ونڈوسہولت کو یقینی بنانے کے لئے کڑی نگرانی دی جائے گی،،نئے رہائشی منوبوں گیس،بجلی اوردیگربنیادی ضروریات کی بروقت فراہمی جویقینی بنائیں گے،حکومت تعمیراتی شعبے کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

انکا کہنا تھا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div