Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

رین ایمرجنسی سے متعلق اہم اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت رین ایمرجنسی سے متعلق اجلاس ہوا۔...
شائع 31 جولائ 2020 07:35pm

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت رین ایمرجنسی سے متعلق اجلاس ہوا۔

کورکمانڈر کراچی،چیئرمین این ڈی ایم اے، صوبائی وزرا سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے بریفنگ دی اور بتایا کہ تجاوزات ختم ہونے سے ہی نالوں کی صفائی ممکن ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ، مرتضیٰ وہاب، کمشنرکراچی، چیئرمین پی ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضال اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کے ایم سی کے کراچی میں 38، ڈی ایم سیز کے 514 چھوٹے نالے ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے کہا حالیہ مون سون سپیل میں ایک گھنٹے میں 63 سے 86 ملی میٹر بارش ہوئی، ہمارے سسٹم میں 30 منٹ میں 25 سے 30 ملی میٹر نکاسی ہوسکتی ہے۔

وزیراعلی نے کہا گرین لائن کی انفرا سٹرکچر نے گجر نالے میں پرانے نکاسی سسٹم کو روک دیا۔ ہمیں سیوریج سسٹم کو برساتی پانی کےسسٹم سے الگ کرنا ہوگا اس کے لئےیہ کام ایس تھری کا حصہ بنا رہے ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ ممتازشاہ نے کہا کہ تمام نالوں سے ہر صورت تجاوزات ختم کرنا ہوں گی تاکہ صفائی کے مسائل پیدا نہ ہوں۔

کورکمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل ہمایوں عزیز کا کہنا تھا سیوریج سسٹم کو جدید سسٹم سے اوپن کرنا ہوگا، اس کام میں ایف ڈبلیو او بھی سندھ حکومت کے ساتھ کام کر سکتی ہے۔

وزیر بلدیات ناصرشاہ کا کہنا تھا سولجر بازار نالے میں پتھر ڈال کر چوک کیا گیا، پولیس لائن کے پاس سولجربازارنالے میں مسئلہ ہے ۔

سیکریٹری بلدیات روشن شیخ نے کہا بارشوں میں گجر نالا اوورفلوکر گیا تھا جس کوچار گھنٹے میں کھول دیا گیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div