Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سندھ : عید الاضحی کی تعطیلات میں ایک دن کا اضافہ

سندھ حکومت نے عید کی تعطیلات میں اضافہ کردیا ہے ، اب عید کی...
شائع 31 جولائ 2020 09:48pm

سندھ حکومت نے عید کی تعطیلات میں اضافہ کردیا ہے ، اب عید کی تعطیلات تین اگست تک کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر حکومت کی جانب سے صرف ایک چھٹی دی جائے گی۔ آج نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعے کو ہونے کا امکان ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے، اس صورت میں اضافی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر اور اداروں میں عید کی اضافی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی تاکہ غیرضروری سفر سے پرہیز کیا جاسکے اور کورونا کی وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔ تاہم سندھ حکومت نے ان چھٹیوں میں مزید ایک روز کا اضافہ کردیا ہے اور اب یہ تین اگست تک ہونگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div