Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کلبھوشن کیلئے وکیل مقرر کرنے کی حکومتی درخواست پرسماعت آج ہوگی

اسلام آباد:بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیلئے وکیل مقرر کرنے کی...
شائع 03 اگست 2020 09:30am

اسلام آباد:بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیلئے وکیل مقرر کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت آج اسلام آبادہائیکورٹ میں ہوگی، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی خصوصی بینچ سماعت کرے گا۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد اوروکیل مقرر کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت آج چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن گل اورنگزیب کریں گے۔

حال ہی میں جاری کردہ صدارتی آرڈیننس کے تحت دائر درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری دفاع اور جج ایڈووکیٹ جنرل برانچ جی ایچ کیو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے سزا کیخلاف درخواست دائر کرنے سے انکار کیا ہے، وہ بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کر سکتا اور بھارت بھی آرڈیننس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت کلبھوشن یادیو کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرےتاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو۔

خیال رہے کہ بھارتی بحریہ کے افسر کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔