Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 280,029 ہوگئی، 5,984افرادجاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
شائع 03 اگست 2020 10:06am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد280,029ہوگئی جبکہ5,984افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں کورونا قابو میں آنے لگا، وائرس کے حملے بے اثر ہونے لگے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 330نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ80 ہزار029ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 24جولائی بروزجمعے کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید78نئے مریض سامنے آئےجبکہ5ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب اور اسلام آباد میں 24،24، گلگت بلتستان میں 23اورآزاد کشمیر میں کوروناکے07کیسز رپور ٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں4اورگلگت بلتستان میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ21ہزار486 ہوگئی جبکہ پنجاب میں93ہزار197افرادکورونا کاشکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں34ہزار223،اسلام آباد میں15ہزار076، بلوچستان میں11ہزار774 ،گلگت بلتستان میں2180اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2093کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید8مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد5984ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2224افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2148،خیبرپختونخوا میں 1202،اسلام آباد میں165،بلوچستان میں136اور گلگت بلتستان میں 55اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث54 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ25ہزار172 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,038 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے296افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 48ہزار 873مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران11ہزار026کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے330افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 20لاکھ21ہزار196افراد کے ٹیسٹ کےا جا چکے ہیں۔