Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کوروناصورتحال میں بہتری: سرکاری دفاترکےاوقات کارپرانےشیڈول پربحال

اسلام آباد:کورونا صورتحال میں بہتری آنے کے بعد سرکاری دفاتر کے...
اپ ڈیٹ 03 اگست 2020 12:05pm

اسلام آباد:کورونا صورتحال میں بہتری آنے کے بعد سرکاری دفاتر کے اوقات کار پرانے شیڈول پر بحال ہوگئے جبکہ ملازمین بروقت پہنچے ۔

کورونا صورتحال کنڑول میں آنے کے بعد روزمرہ سرگرمیاں معمول پر آنے لگیں، سرکاری دفاتر کے اوقات کار بھی پرانے شیڈول پر بحال ہوگئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 تا شام 5 بجے تک ہوں گے ۔

نئے شیڈول کے تحت عید الاضحیٰ کا تیسرا دن ہونے کے باوجود سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے ملازمین بروقت دفاتر پہنچے تاہم حاضری معمول سے کم ہی رہی۔

سرکاری ملازمین پرانا شیڈول بحال ہونے پر ہیں تو خوش مگر تیسرے روز عید کی خوشیاں گھر کے بجائے دفاتر میں گزارنے پر مایوس بھی ہیں۔

کورونا وباء کے باعث سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر کے صبح 10تا 4بجے تک کئے گئے تھے۔