Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کی عید صفائی آپریشن آج شام تک مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید صفائی آپریشن کو آج شام...
شائع 03 اگست 2020 10:54am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید صفائی آپریشن کو آج شام تک ہر حال میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

عثمان بزدار نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آلائشوں کی ڈسپوزل کا کام جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید صفائی آپریشن کو آج شام تک ہر حال میں مکمل کر لیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری ہدایات میں کہاگیا ہے کہ عید کے تیسرے روز صفائی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، صفائی انتظامات بارے شکایت پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں گلیوں، محلوں اور بازاروں کی صفائی ستھرائی کی ذمہ داری پوری کریں۔

عثمان بزدار نے انتظامی افسران اور متعلقہ اداروں کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ دفاتر سے باہر نکل کر صفائی آپریشن کی نگرانی خود کریں،بارش کی صورت میں واسا کے افسران اور عملہ بھی فیلڈ میں موجود رہے۔