Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ملک بھر میں عید کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاری

ملک بھر میں عید کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا ...
اپ ڈیٹ 03 اگست 2020 11:19am

ملک بھر میں عید کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے،شہری فریضے کی ادائیگی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔

قربانی اجتماعی ہو یا انفرادی استطاعت کے مطابق سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے،اللہ کی راہ میں قربان ہونے والے جانوروں سے پیار و محبت کے جذبات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

قربانی کرنے والے کہتے ہیں جانور ذبح کرتے وقت دل افسردہ ضرور ہوتا ہے، بچے تو اپنے پیارے جانوروں کی قربانی پر بے حد رنجیدہ ہوجاتے ہیں مگر بڑے انہیں سنت ابراہیمی کی حقیقت سے آگاہ کرتے ہیں۔

شہر بھر میں اجتماعی قربانیوں کے بھی بے شمار مراکز قائم کیے ہیں جہاں سے شہری گوشت لیجا کر اہلخانہ دوستوں اور غریب و نادار افراد میں تقسیم کررہے ہیں۔