Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید15روزکی توسیع

کوئٹہ :بلوچستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن میں...
شائع 03 اگست 2020 12:45pm

کوئٹہ :بلوچستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15روزکی توسیع کردی گئی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 17اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام شاپنگ مالز، مارکیٹیں، دکانیں، گودام، آٹو ریپئر شاپس اور ہیر کٹنگ سیلونز ہفتہ سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت برقرار رہے گی جبکہ جمعہ کو تمام کاروبار بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق تندور، ڈیری پروڈکٹس شاپس، میڈیکل اسٹورز، بلڈ بینکس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔

اس کے علاوہ ریسٹورینٹس اور ہوٹلز بھی صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس کیلئے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن 5 اگست کی بجائے آج سے ختم کردیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ مویشی منڈیوں سے لئے گئے اسمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزا آنے پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی جس کے باعث اس میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔