Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کشمیریوں کوخراج ‏تحسین: خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا اسے ‏روڈ ٹوسری نگربھی کہا جاسکتا ہے، ہماری اگلی منزل سری نگر ہے۔
شائع 03 اگست 2020 08:29pm
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وزیر مواصلات مراد سعید
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وزیر مواصلات مراد سعید

وفاقی ‏وزیرشبلی فرازکا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان نے موثراندازمیں کشمیریوں کے حق ‏میں آوازاٹھائی۔ مراد سعید کہتے ہیں مودی موجودہ دورکا ہٹلرہے۔

وفاقی وزیراطلاعات اوروزیرپوسٹل سروسزمراد سعید نے کشمیریوں کوخراج ‏تحسین پیش کرنے کےلئے خصوصی ڈاک ٹکٹ کا اجراکردیا۔ مراد سعید نے سری ‏نگرہائی وے کا بھی افتتاح کردیا۔

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ‏وزیرپوسٹل سروسزومواصلات مراد سعید نے کہا کہ مودی نے پانچ اگست کو ہندوتوا ‏نظریے کے تحت یک طرفہ اقدام اٹھایا۔ڈاک ٹکٹ دنیا بھرمیں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ‏ہونے والے مظالم کو اجاگر کرے گا۔

وزیراطلاعات شبلی فرازنے کہاکہ پانچ اگست کویوم استحصال کشمیر بھرپوراندازسے ‏منایاجائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے موثراندازمیں کشمیریوں کے حق میں ‏آواز اٹھائی، پوری قوم پانچ اگست کو پاکستانی اور کشمیری پرچم لہرائے۔

سری نگرہائی وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا اسے ‏روڈ ٹوسری نگربھی کہا جاسکتا ہے، ہماری اگلی منزل سری نگر ہے۔