Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ونوں رہنماوں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت سمیت مسئلہ کشمیر کے معاملے میں حکومتی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
شائع 03 اگست 2020 08:44pm

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی تاہم دونوں رہنماوں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت سمیت مسئلہ کشمیر کے معاملے میں حکومتی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پرچیئرمیں بلاول بھٹو نےکہا بھارت کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے اور عمران خان کلبھوشن یادیو کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ملکی تاریخ میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی، جتنی عمران خان کے دورِحکومت میں ہورہی ہے جبکہ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اے پی سی میں اہم تاریخی فیصلے مستقبل پر اہم اثرات مرتب کریں گےجس پر اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے اتفاق رائے کا اظہار کیا۔