Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

رمضان شوگر ملز ریفرنس: شہباز شریف پرآج فردجرم عائدکئےجانےکاامکان

لاہور :احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملزاور آشیانہ اقبال ریفرنس...
اپ ڈیٹ 06 اگست 2020 09:34am

لاہور :احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملزاور آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت آج ہوگی،اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف پر رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملزاور آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت آج ہوگی۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچوہدری پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف، فواد حسن فواد اوراحد چیمہ سمیت ملزمان کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت کریں گے۔

عدالت نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی سے تعلق رکھنے والے گواہان کو بھی آج طلب کر رکھا ہے،ملزمان پر ملی بھگت کر کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کا الزام ہے۔

دوسری جانب احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں میاں شہباز شریف کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے بھی طلب کر رکھا ہے۔

عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا،گزشتہ سماعت پر درخواستگراز کے وکیل نے شہباز شریف کی عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

رمضان شوگر مل کیس میں حمزہ شہباز بھی ملزم ہیں جو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div