ہندوستان غیر قانونی اقدامات سے اجتناب کرے،وزیرخارجہ
اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان غیر قانونی اقدامات سے اجتناب کرے، خطےکا امن و استحکام متاثرہوسکتاہے ،پاکستان مسئلہ کشمیرکےحل کیلئے کاوشیں کرتارہےگا ۔۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل میں کشمیر کے حوالے سے منعقدہ بحث کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ انڈونیشیا سیکیورٹی کونسل کےصدر سےبھی بات ہوئی ،سیکیورٹی کونسل کےتمام ممبران کاشکرگزارہوں ۔
شاہ محمود قریشی نےاس سال تیسری مرتبہ کشمیرکی صورتحال پرگفتگوکی۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ 5اگست کےدن ہندوستان نےیکطرفہ اقدامات کااعلان کیاتھا ،جس کوپاکستانی اور کشمیریوں نےمستردکردیاتھا ،میں بےحدممنون مشکورہوں چین کاجنہوں نےپاکستان کی حوصلہ افزائی کی ،چین کابہت مفصل بیان بھی سامنےآیا، 15میں سے14ممبران نےاپنےخیالات ریکارڈکرائے، بہت سےممالک نےبھی اپنانقطہ نظرپیش کیا ۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہناتھا کہ ہندوستان غیر قانونی اقدامات سے اجتناب کرے، خطےکا امن و استحکام متاثرہوسکتاہے،پاکستان مسئلہ کشمیر کےحل کیلئے کاوشیں کرتارہےگا، یہ مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر مسلسل چلتارہا، دوطرفہ بحث سےمعاملات کو آگے بڑھایاجاسکتاہے، ہندوستان کاغیرذمہ دارانہ رویہ مسلسل رہا،جس سےجنوبی ایشیا کے خطےکاماحول خراب ہوا ۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سیکیورٹی کونسل کےاجلاس میں پاکستان کا واضح مؤقف پیش کرچکےہیں ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔