Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 281,863ہوگئی

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
شائع 06 اگست 2020 09:45am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد281,863ہوگئی جبکہ6,035افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں کورونا قابو میں آنے لگا،ملک میں کورونا وائرس کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 727نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2لاکھ81 ہزار863ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 06اگست بروزجمعرات کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید 322نئے مریض سامنے آئےجبکہ5ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب 276، اسلام آباد میں 19، گلگت بلتستان میں 16اورآزاد کشمیر میں کوروناکے11کیسز رپور ٹ ہوئے۔

کورونا وائرس نے پنجاب میں آج 5مریضوں کی جان لے لی جبکہ اسلام آباد، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں آج کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ22ہزار373 ہوگئی جبکہ پنجاب میں93ہزار847افرادکورونا کاشکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں34ہزار359،اسلام آباد میں15ہزار141، بلوچستان میں11ہزار793 ،گلگت بلتستان میں2234اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2116کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید21مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6035ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2245افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2162،خیبرپختونخوا میں 1215،اسلام آباد میں167،بلوچستان میں136اور گلگت بلتستان میں 55اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث55 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ19ہزار770 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے809 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,772افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 56ہزار 058مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران15ہزار001کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے727افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 20لاکھ58ہزار872افراد کے ٹیسٹ کےد جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div