وزیراعلیٰ پنجاب کا آٹےاور چینی کے نرخوں میں اضافے پربرہمی کااظہار

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے آٹے اور چینی کے نرخوں میں...
اپ ڈیٹ 06 اگست 2020 10:57am

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے آٹے اور چینی کے نرخوں میں خود ساختہ اضافے پر سخت برہمی کا اظہار ہے،انہوں نے سینئر وزیرعبدالعلیم خان کومراسلہ جاری کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آٹے اور چینی کے نرخوں میں خود ساختہ اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ خوراک اور انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائزمنافع خوروں کیخلاف قانونی کارروائی کاحکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹے اورچینی کی سپلائی کو بہتر بنانے اورمقررکردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک آٹے اورچینی کی مناسب سپلائی کو ہر قیمت پر یقینی بنائے،بازاروں میں آٹے اورچینی کی دستیابی نوٹیفائیڈریٹ پر یقینی بنانے کیلئے انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں،آٹے اورچینی کی دستیابی میں کسی قسم کاتعطل برداشت نہیں کروں گا،صوبے بھر میں سرکاری نرخ سے زیادہ چینی او رآٹا فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سینئر وزیرعبدالعلیم خان کومراسلہ جاری کردیا،جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سینئر وزیر آٹے و چینی کے سٹاک،سپلائی اورنرخوں کا جائزہ لیں،اس ضمن میں ہفتہ وار رپورٹ وزیراعلیٰ آفس جمع کرائی جائے۔