Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کراچی میں شدید گرمی اور حبس ،سمندری ہوائیں بند ، تیز بارش کاامکان

کراچی میں شدید گرمی اور حبس کی لہر ہےجبکہ سمندری ہوائیں بند ہیں...
شائع 06 اگست 2020 12:09pm

کراچی میں شدید گرمی اور حبس کی لہر ہےجبکہ سمندری ہوائیں بند ہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج دوپہر کے بعد سے ہوا کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے ،کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، بارش جمعے اور ہفتے کو بھی جاری رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شدید حبس اور گرمی کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں بند ہیں،شہر قائد میں آج درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ،ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، شمال مغرب سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

ہواؤں کے بننے والے دباؤ بھارتی گجرات کی جانب سے کراچی کی جانب بڑھ رہے ہیں، آج ممکنہ طورپر ان دونوں سسٹمز کے ملنے سے گرمی کی شدت زائد ہو گی، شدید گرمی کے باعث آج شہر میں تھنڈر سیل بن سکتے ہیں، بارشوں سے پہلے شہر میں آندھی بھی چل سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دوپہر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جمعے اور ہفتے کو شہر میں بارش کی شدت زیادہ رہے گی، یہ چوتھا مون سون کا سسٹم پچھلے تمام سسٹمز سے زیادہ طاقتور ہے۔

بارش کے اس اسپیل کے دوران کراچی میں 100 سے 130 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے،جس کے دوران کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div