کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش کا آغاز...
شائع 06 اگست 2020 02:45pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش کا آغاز ہوگیا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

شہر قائد میں صبح سے ہی حبس اور گرمی ہے اور سمندری ہوائیں بھی بند ہیں، شہر کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

نارتھ کراچی میں سرجانی ٹاون، نیو کراچی میں بارش ہو رہی ہے، ادھر سہراب گوٹھ پر دھوپ میں بھی بارش ہوئی ۔

اس کےعلاوہ گرومندر،نمائش ،گلشن معمار، احسن آباد سمیت کورنگی اور ملیر میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں آج سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ جمعے اور ہفتے کو شہر میں بارش کی شدت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔