Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی: مختلف علاقوں میں تیز بارش، کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے

کراچی میں مون سون کے چوتھے اسپل کی انٹری ہوگئی، تیز بارش اور...
شائع 06 اگست 2020 08:28pm

کراچی میں مون سون کے چوتھے اسپل کی انٹری ہوگئی، تیز بارش اور ہواؤں نے پل بھر میں جل تھل ایک کردیا۔

بادل اور کے الیکٹرک عوام سے آنکھ مچولی کھیلتی رہے، بادل وقفے وقفے سے برستےرہے اور بجلی گھنٹوں گھنٹوں جاتی رہی۔

کئی علاقوں میں برساتی نالے بھر گئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

اورنگی ٹاؤن 10 نمبر میں نالہ اوور فلو ہوا اور گٹر کا گندا پانی سڑکوں پرآگیا۔ ائیرپورٹ، شاہ فیصل کالونی، ملیر، اسٹارگیٹ، سرجانی ٹاون، نارتھ ناظم آباد اور گلشن معمار میں بھی تیز بارش ہوئی۔

محمکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ابھی بادلوں نے پورا زور نہیں دکھایا لیکن کے الیکٹرک کا ڈبہ ہی گول ہوگیا200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ جسکے باعث کئی علاقوں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div