Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

راولپنڈی میں لڑکی سےانسانیت سوز سلوک،وزیراعلیٰ پنجاب نےنوٹس لےلیا

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں لڑکی سے...
شائع 07 اگست 2020 08:54am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں لڑکی سے انسانیت سوز سلوک واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں لڑکی سے انسانیت سوز سلوک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملزمان کیخلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی،متاثرہ لڑکی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے، ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے،ملزمان قانون کے مطابق سخت سزا کے مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں 4 نوجوانوں نے راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کر کے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی۔ پولیس نے دو نام زد ملزمان کے ساتھی عامر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ کیس میں دو ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div