Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 282,645ہوگئی ، 6,052افرادجاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
اپ ڈیٹ 07 اگست 2020 11:38am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد282,645ہوگئی جبکہ6,052افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں کورونا قابو میں آنے لگا،ملک میں کورونا وائرس کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 782 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2لاکھ82 ہزار645ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 07اگست بروزجمعے کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید 295 نئے مریض سامنے آئےجبکہ 7 ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب 193، گلگت بلتستان میں 53،اسلام آباد میں41اورآزاد کشمیر میں کوروناکے08 کیسز رپور ٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے اسلام آباد میں 3،گلگت بلتستان اور پنجاب میں 2،2مریضوں کی جان لے لی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ22 ہزار 759 ہوگئی جبکہ پنجاب میں94ہزار040افرادکورونا کاشکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں34ہزار434،اسلام آباد میں15ہزار182، بلوچستان میں11ہزار821 ،گلگت بلتستان میں2287اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2124کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید17مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6035ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2250افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2164،خیبرپختونخوا میں 1219،اسلام آباد میں170،بلوچستان میں137اور گلگت بلتستان میں 55اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث57 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ18ہزار494 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے 826مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,041افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 58ہزار 099مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران20ہزار461کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے782افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 20لاکھ79ہزار333افراد کے ٹیسٹ کےد جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div