Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

لاہور: وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے،...
شائع 07 اگست 2020 11:26am

لاہور: وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ ایک نئے شہر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر چوہدری سرور سے ملاقات کے علاوہ وزیر اعظم اعلیٰ سطح اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دریائے راوی کے کنارے جدید طرز کے نئے شہر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ملاقات ایوان وزیر اعلیٰ میں ہوگی، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات بھی دورے کے ایجنڈے میں شامل ہے، آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری بھی وزیر اعظم سے ملیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div