Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سندھ میں بھی ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو متحرک کرنے کا فیصلہ

کراچی : سندھ میں بھی ٹائیگرفورس کے رضا کاروں کو متحرک کرنے کا...
شائع 07 اگست 2020 11:43am

کراچی : سندھ میں بھی ٹائیگرفورس کے رضا کاروں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، صوبائی حکومت کے عدم تعاون کے باوجود صوبے میں ٹائیگرز فورس ڈے منایا جائے گا، گورنرسندھ نے قومی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق 9اگست کو ملک بھر میں ٹائیگرزفورس ڈے منانے کی تیاریاں جاری ہے ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر صوبائی سطح پر اقدامات میں تیزی لائی جارہی ہے۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی، جس میں سندھ میں بھی ٹائیگرزفورس کے رضا کاروں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کے عدم تعاون کے باوجود صوبے میں ٹائیگرزفورس ڈے منایا جائے گا، سندھ میں ٹائیگرز فورس کی قیادت گورنر سندھ عمران اسماعیل کریں گے۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ قومی مفاد کے معاملے میں سندھ حکومت کا عدم تعاون افسوسناک ہے، وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کی تھی معاملے کو سیاست کی نذر نہ کریں، شجرکاری مہم کی زیادہ ضرورت اس وقت سندھ کے علاقوں میں ہے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ذاتی انااور ہٹ دھرمی کی بجائے پاکستان اور آنے والی نسلوں کاسوچیں، وفاقی حکومت ٹائیگرزفورس رضا کاروں کوتنہانہیں چھوڑے گی۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے قومی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا نوجوان رضا کاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے اور خود ٹائیگرزفورس کے ساتھ شجر کاری مہم میں حصہ لوں گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div