Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

دولڑکیوں کی شادی کامعاملہ:علی آکاش کانام ای سی ایل میں ڈالنےکاحکم

عدالت نے ٹیکسلا میں 2لڑکیوں کے آپس میں شادی سے متعلق کیس کے مفرور...
شائع 07 اگست 2020 01:02pm

عدالت نے ٹیکسلا میں 2لڑکیوں کے آپس میں شادی سے متعلق کیس کے مفرور ملزم علی آکاش کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا۔

راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں 26 فروری کوعاصمہ بی بی سے علی آکاش بننے والے دولہا نے دلہن نیہا سے ساتھ بیاہ رچایا لیکن شادی اس وقت مشکوک ہو گئی جب لڑکی نیہا کے والد امجد حسین نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا اور بتایا کہ یہ جوڑا دلہا دلہن کا نہیں بلکہ یہ دو لڑکیوں کے درمیان ایک ناجائز تعلق ہے۔

علی آکاش اور نیہا عدالت پیش ہوئے تو عدالت نے علی آکاش کو جنس کے تشخیصی ٹیسٹ کے لیے اسپتال جانے کا حکم دیا، علی آکاش نے اسپتال جانے کی بجائے نیہا کو طلاق دی اور فرار ہو گیا۔

پہلے عدالت نے علی آکاش کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تاہم طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود مفرور ملزم علی آکاش کا شناختی کارڈ بلاک کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ملزم علی آکاش کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جب کہ کیس میں گرفتار لڑکی نیہا کو دارالامان راولپنڈی کے حوالے کر دیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div