Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سپریم کورٹ نےچیئرمین نیب کے تعیناتیوں کے اختیار کاازخودنوٹس لےلیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے افسران کی تعیناتیوں کے...
شائع 07 اگست 2020 01:13pm

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے افسران کی تعیناتیوں کے اختیار کا ازخودنوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ نے نیب افسران کے نام پر پیسے لینے والے ملزم محمد ندیم کی ضمانت کے مقدمہ کے تحریری فیصلے میں ازخود نوٹس لیا۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب تعیناتیوں کا اختیار رولز (قانون) کے تحت ہی استعمال کر سکتے ہیں، نیب آرڈیننس کے تحت 1999 سے آج تک رولز نہیں بن سکے، کیا چیئرمین نیب آئین کے آرٹیکلز 240 اور 242 کو بالائے طاق رکھ سکتے ہیں؟۔

عدالت نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا جبکہ رجسٹرار آفس کو ازخودنوٹس الگ سے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

جسٹس مشیر عالم نے چار صفحات پر مشتمل حکمنامہ تحریر کیا جس میں خود کو ڈی جی نیب عرفان منگی ظاہر کرنے والے ملزم ندیم احمد کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div