Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، کورونا کی صورتحال پربریفنگ

لاہور:وزیر اعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے...
شائع 07 اگست 2020 01:48pm

لاہور:وزیر اعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں وزیراعظم کو کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، جہاں عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے،جس میں سیاسی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عثمان بزدار نے وزیراعظم کو کورونا کی صورتحال اور ہاؤسنگ پراجیکٹس سے متعلق بریفنگ دی جبکہ پنجاب میں اتحادی جماعتوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کیا جائے۔

وزیراعظم مختلف اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے، سینیٹر شبلی فراز، شفقت محمود، حماد اظہر، مشیر شہزاد اکبر بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم آج راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔

راوی کے پانی کو صاف کر کے پینے کے قابل بنایا جائے گا، دریا پر 3 بیراجز کی تعمیر سے 271 بلین لیٹر پانی ذخیرہ ہو گا، 46 کلو میٹر طویل جھیل بھی اپنی خوبصورتی بکھیرے گی، 60 لاکھ درختوں کی شجر کاری، ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائے گی، تعلیم، ثقافت، ٹیکنالوجی کھیلوں اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div