کراچی : بارش، تین روز میں کرنٹ و دیگر واقعات میں 14 جاں بحق

کراچی میں تین روز میں کرنٹ لگنے سے و دیگر واقعات میں کل اموات...
شائع 08 اگست 2020 07:47pm

کراچی میں تین روز میں کرنٹ لگنے سے و دیگر واقعات میں کل اموات اب تک 14 ہو گئیں۔ تین روز میں اب تک 10 افراد کرنٹ سے جبکہ 2 اموات ڈوبنے سے اور 2 اموات چھت گرنے سے ہوئیں۔

کراچی میں جمعرات کے روز کرنٹ لگنے سے 2 اموات ہوئیں جبکہ جمعہ کے روز کرنٹ سے 6 اموات جبکہ دیگر واقعات 2 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

ہفتے کے روزکرنٹ سے 2 اموات ہوئیں جبکہ چھت گرنے سے 2 اموات واقع ہو چکی ہیں۔

گلستان جوہرمیں گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا اور کٹی پہاڑی پرکرنٹ لگنے سے 13 سالہ بچہ کاشان جاں بحق ہوا۔

کراچی میں جمعہ کے روز کرنٹ سے 6 اموات جبکہ 2 اموات ندی میں ڈوبنے سے ہوئیں ۔

جمعے کے روز سے بارش میں میوہ شاہ قبرستان کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ لانڈھی نمبر4 میں دکان کےشٹرسے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ سٹی کوٹ اور سول ہسپتال کے قریب کرنٹ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ ایک بچہ سرجانی ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا۔

بنارس میٹروسینما کے قریب ندی کے اندربھی 6 سالہ بچہ ڈوب گیا۔ ملیرماڈل کالونی میں بھی دوپہرکوکرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوا۔

آج ہفتے کے روز کرنٹ سے 2 اموات جبکہ چھت گرنے سے بھی 2 اموات واقع ہو چکی ہیں۔ اور اس طرح ہفتے کے روز کل اموات 4 ہوگئیں۔

ہفتہ کی صبح بلدیہ اتحاد ٹاون میں ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔ لیاری جہاں آباد میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر ٹو میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 6 سالہ بچہ جابحق ہوگئے۔