کراچی : موسلا دھار بارش وقفے وقفے سے جاری

کراچی میں موسلادھار بارش کا وقفے وقفے سے اسپیل جاری ہے۔ مرکزی...
شائع 08 اگست 2020 07:58pm

کراچی میں موسلادھار بارش کا وقفے وقفے سے اسپیل جاری ہے۔

مرکزی شاہراہوں پر پانی جمع ہے، نشیبی علاقے زیرآب ہیں، اور کورنگی کاز وے پر ملیر ندی،اوورفلو ہوگئی۔

ندی کا پانی سڑک پر آنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے،مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق کراچی میں تین بڑے نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے،بڑے نالوں پر تمام بیالیس چوک پوائنٹس کلیئر کردیئے، اکتیس ہزار ٹن کچرا نکالا گیا، برساتی پانی کی نکاسی کا کام اب بھی جاری ہے۔

اُدھر اندرون سندھ اور بلوچستان میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے،جھل مگسی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی،تیز بارش سے کوئٹہ کے ندی نالوں میں طغیانی آچکی ہے، مکران کوسٹل ہائی وے پر واقع پُل سیلابی ریلے میں بہہ گیا، ہرنائی اور سبی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔،

کراچی میں 3 بڑے نالوں کی صفائی کا کام مکمل ہوگیا ہے، نالوں پر تمام چوک پوائنٹس کلیئر کردیئے،ترجمان این ڈی ایم اے اندرون سندھ اور بلوچستان میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، جھل مگسی میں سیلابی صورتحال ہے،کوئٹہ کے ندی نالوں میں بھی طغیانی ہے۔

مکران کوسٹل ہائی وے پر پُل سیلابی ریلے میں بہہ گیا، ہرنائی اور سبی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔