Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کراچی : لیاری جہان آباد، عمارت کی چھت گرگئی،2 جاں بحق

کراچی کے علاقے لیاری جہان آباد میں عمارت کی چھت گرنے سے دو افراد...
شائع 08 اگست 2020 07:59pm

کراچی کے علاقے لیاری جہان آباد میں عمارت کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، دونوں افراد میں ایک مزدور اور دوسرا پڑوسی تھا،تفصیلات جنید جاوید کی اس رپورٹ میں۔

کراچی کے لیاری جہان آباد میں چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ۔

جان بحق افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جن کی شناخت محمد رضا اور محمد انور کے نام سے ہوئی۔

مکان مالک نے بتایا دونوں افراد گھر کے مرمتی کام کا جائزہ لینے چھت پر چڑھے اور نیچے اترتے وقت واقعہ پیش آیا ،

پڑوسی کے مطابق ایک شخص مزدور اور دوسرا پڑوسی تھا۔

اولڈ ٹاون میں مغدوش عمارتوں کی ایک طویل فہرست ہے جہاں نہ تو انتظامیہ کاروائی کرتی ہے اور نہ ہی ایسے واقعات رکنے کا نام لے رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div