جشن آزادی منانے کی تیاریاں زوروشور سے جاری

آزدی کا مہنیہ آتے ہی پشاور کے گلی کوچے اور بازار سبز ہلالی ...
شائع 08 اگست 2020 08:01pm

آزدی کا مہنیہ آتے ہی پشاور کے گلی کوچے اور بازار سبز ہلالی پرچموں سے سج گئے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے بھی جشن آزادی ہفتہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاورمیں جشن آزادی کی تیاری عروج پر ہیں۔گلی محلے بازار سبزہلالی پرچم سے سج گئے۔

شہری بھی جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔کوئی جھنڈے وبیجز لے رہا ہے تو کسی کوقومی پرچم کے رنگ میں رنگے کپڑوں کی تلاش ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے بھی نہ صرف جشن آزادی ہفتہ منانے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ تمام سرکاری ملازمین کو کل سے سینے پرقومی پرچم کا بیج لگانے کا بھی پابند کیاگیا ہے۔