لاک ڈاون ختم، مارکیٹیں کھل گئیں، شہری خوش

لاک ڈاؤن کے باعث عائد پابندیاں ختم ہوگئیں ،اسلام آباد میں ہفتہ...
شائع 08 اگست 2020 08:13pm

لاک ڈاؤن کے باعث عائد پابندیاں ختم ہوگئیں ،اسلام آباد میں ہفتہ اوراتوارکے روز بھی بازاراورمارکیٹیں کھولنے کی اجازت سے شہری اورتاجر برادری کافی خوش ہیں۔

سمارٹ لاک ڈاؤن اختتام کی جانب گامزن ہے، کورونا وباء کے باعث 22 مارچ سے مکمل ،جزوی اوراسمارٹ لاک ڈاؤن کا مرحلہ شروع ہوا۔

موثرحکمت عملی کے باعث کورونا وائرس اختتام کے قریب ہے تو حکومت نے بھی مرحلہ وارمختلف شعبے کھلنے کا اعلان کیا۔

کاروبارکی چھٹی ختم ہونے پرتاجربرادری بہت خوش ہے کہتے ہیں گزشتہ پانچ ماہ بہت مشکل اورکٹھن تھے۔

شہری بھی کرونا کا زور ٹوٹنے اورمعمولات زندگی بحال ہونے پرخوش ہیں تاہم احتیاط برتنے کا بھی مشورہ دے رہے ہیں،کاروبار، مارکیٹس، بازارکے ساتھ ساتھ ہوٹل بھی کھل چکے ہیں۔ معمولات زندگی بحال ہونے لگے ، کاربار، مارکیٹس کھل گئے ، گہما گہمی بھی شروع ہوگئی تاہم خطرہ بھی ٹلا نہیں ہے ، اس لیے احتیاط اب بھی ناگزیر ہے۔