لاہور: جشن آزادی کی تیاریاں، گھر سجانا شروع کردیئے

لاہور میں جشن آزادی کی تیاریوں کیلیے خریداری عروج پر پہنچ گئی،...
شائع 08 اگست 2020 09:23pm

لاہور میں جشن آزادی کی تیاریوں کیلیے خریداری عروج پر پہنچ گئی، بچوں نے گھروں کو پرچم سے سجاناشروع کردیا۔

سبز اور سفید پرچم اور جھنڈیوں کے سٹال اب لاہور میں جگہ جگہ دیکھائی دے رہے ہیں۔ جہاں ننھےبچے تو من پسند اشیا خریدنے میں مصروف ہیں. بیجز جھنڈیاں ,ہارن اور نہ جانے کیا کچھ خریدنا پھر ضروری بھی ہے۔

اس بار بچوں کے ساتھ ہرسٹال پر خواتین بھی فیورٹ اسیسریز لے رہی ہیں . سبزاور سفید چوڑیاں مال,ا ائیررنگز اور کیچر پہنے کا پلان بھی ہے اور کچھ تو الگ سے سٹال بھی لگانا چاہتی ہیں۔

چودہ اگست کے لیے اردو بازار کے ہرسٹال پر خریداری کا یہ سلسلہ تیرہ اگست تک عروج پر رہے گا۔