تین نالوں کی صفائی کا کام مکمل، این ڈی ایم اے

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تین بڑے نالوں کی صفائی کا کام مکمل...
شائع 08 اگست 2020 10:59pm

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تین بڑے نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، ایف ڈبلیو او نے تین نالوں سے کچرا نکال دیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بڑے نالوں پر تمام بیالیس چوک پوائنٹس کو کلئیرکیا گیا جبکہ نالوں سے تقریباً اکتیس ہزار ٹن کچرا نکالا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ برساتی پانی کی نکاسی کا کام اب بھی جاری ہے، شہر میں صورتحال اور نظام زندگی عمومی طور پر نارمل ہے۔