صوابی:گھریلو تنازع پر بیٹے نے والد، نانا اور ماموں کو قتل کر دیا
صوابی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کر کے بیٹے نے باپ، نانا اور...
صوابی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کر کے بیٹے نے باپ، نانا اور ماموں کو قتل کر دیا۔
افسوس ناک واقعہ صوابی کے علاقے زیدہ میں پیش آیا جہاں ملزم گھریلو تنازع پر تیش میں آ گیا اور فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں اس کے والد، نانا اور ماموں جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ملزم تینوں افراد کو قتل کر کے فرار ہو گیا، لاشیں قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں اور ملزم کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔