نوازشریف اپنےخلاف مقدمات میں ویڈیو لنک کےذریعے پیش ہوں، فوادچوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے...
اپ ڈیٹ 09 اگست 2020 01:26pm

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کیخلاف مقدمات فوری طور پر شروع کرنا چاہئیں اور وہ ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی میں پیش ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے لکھا کہ پیر کے روز احتساب عدالت آصف زرداری پر بذریعہ ویڈیو لنک فرد جرم عائد کرنے جا رہی ہے، عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی خوش آئند ہے۔

فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ جس طرح آصف زرداری سے متعلق ویڈیو لنک کا استعمال ہورہا ہے، نوازشریف کیخلاف مقدمات میں ٹیکنالوجی استعمال کیوں نہیں کی جارہی؟مقدمات فوری شروع کرنے چاہئیں، نوازشریف ویڈیولنک سے شامل ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے پارک لین کیس میں نامزد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔