Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 284,660 ہوگئی، 6,097افرادجاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
اپ ڈیٹ 10 اگست 2020 02:12pm

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد284,660ہوگئی جبکہ6,097افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 539نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2 لاکھ84ہزار660ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 10اگست بروزپیرکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید157نئے مریض سامنے آئےجبکہ3ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب 117، اسلام آباد میں 20، گلگت بلتستان میں 13اورآزاد کشمیر میں کوروناکے07کیسز رپور ٹ ہوئے جبکہ کورونا وائرس نے گلگت بلتسان میں 2 اور پنجاب میں ایک مریض کی جان لے لی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ23ہزار849 ہوگئی جبکہ پنجاب میں94ہزار477افرادکورونا کاشکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں34ہزار692،اسلام آباد میں15ہزار261، بلوچستان میں11ہزار906 ،گلگت بلتستان میں2334اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2141کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید15مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6097ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2272افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2170،خیبرپختونخوا میں 1231،اسلام آباد میں171،بلوچستان میں138اور گلگت بلتستان میں 57اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث58 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ17ہزار799 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے776 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے516افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 60ہزار 764مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران20ہزار495کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے539افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21لاکھ47ہزار584افراد کے ٹیسٹ کےا جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق،ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1859 ہے، جبکہ 735اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں۔